ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی عوامی جمہوریہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد

0 32

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عوامی جمہوریہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے ،ہرنئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں،سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے،اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔ ہفتہ کو ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوامی جمہوریہ چین کے سال نو کے موقع پر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ہرنئے سال کے ساتھ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ چین کی دوستی پاکستان کا عظیم اثاثہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک دونوں ممالک کی لازوال دوستی کا ایک اور روشن مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ہے جس کے تحت خصوصی صنعتی زون قائم ہونگے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یہ زون برآمدی شعبہ کی تقویت، پائیدار معاشی ترقی کے حصول اور مقامی صنعت کے فروغ کا باعث بنیں گے۔ انہوںنے کہاکہ چین نے آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین نے مسئلہ کشمیر پر دوٹوک انداز میں پاکستان کیاصولی موقف کی حمایت کی ہے۔ انہوںنے کہاکہ چین اور پاکستان کی دوستی دونوں ممالک کے عوام میں محبت اور بھائی چارے کی عظیم مثال ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.