
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ جلسہ پر پابندی .فیصلہ مسترد کر دیا۔ ایک بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ شہید ماں بے نظیر بھٹو کے لخت جگر بلاول بھٹو اور عقیدتمندوں پر جائے شہادت آمد پابندی نامنظور نا منظور ، سوگواروں سے ڈرنے والے جیالوں کا کیا مقابلہ کریں گے؟۔ انہوںنے کہاکہ جبر شاہی سے براہ راست معرکہ ہماری تاریخ ہے، عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کییوم شہادت پر تعزیتی جلسہ روکنا توہین انسانیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو لیاقت باغ راولپنڈی یوم شہادت منانے آ رہے ہیں،ماؤوں بہنوں بیٹیوں کو شہیدوں کے غم تعزیت پرسہ سے روکنے والے تاریخ کے کوڑے دان میں پڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سوات میں پرچم پاکستان سربلند کرنے والی عظیم قائد بے نظیر بھٹو پاکستان پرستوں کا فغر ہیں۔ انہوںنے کہاکہ غمگساران بے نظیر کے قافلے جائے شہادت پہنچنا شروع ہیں ،بے نظیر بھٹو کی شہادت پر کھپے پاکستان کا نعرہ بلند کرنے والی پی پی پی کے چیرمین کا جلسہ روکنا سوالیہ نشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کو چیرمین بلاول بھٹو کا لیاقت باغ میں دہشتگردانہ زہنیت کو للکارنا برا لگ رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قومی اتحاد کے داعی زولفقار علی بھٹو کے پیروکاروں اور وفاق پرستوں کی نفاق کی قوتوں سے جنگ جاری رہے گی۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی مت بھولیں بھٹو والوں کو روکنا تمھارے آقاؤں کے بس کی بات نہ تھی۔




