عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں ، تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے،وزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں،ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کا وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچا نے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اوراتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم کی زیرصدارت تمام وزراء اعلی کی شرکت اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ملکی قیادت قومی اہمیت کے معاملات سمیت عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے لیے یکسو ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔ انہوںنے کہاکہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ اور واپڈا چیف ایگزیکٹیو کے لئے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔