کسی انسان کی کامیابی میں ا س کی خوبصورتی سے زیادہ اسکی صلاحیتوںکا عمل دخل ہوتا ہے ‘ ماریہ واسطی

0

لاہور( این این آئی) نامور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ کسی انسان کی کامیابی میں ا س کی خوبصورتی سے زیادہ اس کی صلاحیتوںکا عمل دخل ہوتا ہے ،خدا کی ذات نے ہر انسان کو خوبصورت بنایا ہے اور خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں ماریہ واسطی نے کہا کہ میں نے اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مشکل سے مشکل کردار نبھائے ہیں جو میری پہچان ہیںاور یہ سلسلہ آج بھی جاری و ساری ہے ۔ہمارے ٹی وی ڈرامے کا معیار ڈرامہ پیش کرنے والے بہت سے ممالک سے بہت اچھا ہے ۔ انہوںنے خوبصورتی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں صرف یہ جانتی ہوںکہ اگر آپ با صلاحیت ہیں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتی ۔ خدا کی ذات نے ہر چہرے میں کوئی نہ کوئی خوبصورتی رکھی ہے اور یہ دیکھنے والی آنکھ میںہوتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.