کامیڈی میرے خون میں رچی بسی ہوئی ہے ،اسٹیج کو بڑا انجوائے کیا ‘اشرف خان

0

لاہور( این این آئی) سینئر اداکار اشرف خان نے کہا ہے کہ کامیڈی میرے خون میں رچی بسی ہوئی ہے اور میں نے اسٹیج پر کام کرکے بڑا انجوائے کیا ہے ،میری حاجی البیلا مرحوم سے بڑی ذہنی ہم آہنگی تھی اور ان جیسا فنکار ہزار سال تک دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا ۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میںنے فلم اور ٹی وی پر بھی بڑا کام کیا ہے لیکن اسٹیج پر کام کر کے جو لطف آیا اسے کبھی فراموش نہیںکر سکتا۔ انہوںنے کہا کہ حاجی البیلا مرحوم میرے پسندیدہ اداکارہ تھے اور میری ان سے بڑی ذہنی ہم آہنگی تھی ،وہ جس طرح برجستہ جملے بازی کرتے تھے میں نے اسٹیج پر ا ن جیسا کوی دوسرا فنکار نہیں دیکھا ،حاجی البیلا مرحوم جیسا فنکار ہزار سال تک دوبارہ پیدا نہیں ہو سکتا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.