موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت،ترقیاتی اشاریوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات لازمی ہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

21

موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت،ترقیاتی اشاریوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات لازمی ہیں، وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک

اسلام آباد۔24جون (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ ڈاکٹر مصدق ملک نے موسمیاتی تبدیلی اور انسانی ترقی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی اشاریوں میں بہتری کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں پارلیمانی فورم برائے آبادی سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع ”اتفاق رائے سے عمل کی جانب: پائیدار آبادی کے لیے پارلیمانی تعاون کا فروغ“ تھا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے وسائل کے موثر استعمال اور انسانی ترقی کے فروغ کو قومی ترجیح قرار دیا اور ترقیاتی حکمتِ عملیوں کو عملی اقدام میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے صحت، تعلیم اور پانی کی فراہمی جیسے شعبوں میں دیرپا بہتری کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے آبادی اور وسائل کے باہمی توازن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی قیادت میں سبز منصوبوں اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سپورٹ پر کام جاری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ”گرین یونیورسٹی“ کے قیام کے منصوبے کا تذکرہ، تحقیق اور بین الاقوامی تعاون کا مرکز ہوگا۔

Comments are closed.