بھارتی فوج کی معصوم کشمیری چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ،1 شہید ، 2 زخمی

0

راولپنڈی پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج نے ستوال سیکٹر میں معصوم کشمیری چرواہوں پر بلااشتعال فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں1 شہری شہید اور2 زخمی ہو گئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح 11:55 پر حسب سابق غیر انسانی روئیے کا مظاہرہ کیا ،بھارتی فوج نے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کا نیا منصوبہ بنا لیاہے ،بھارتی فوسز کا جغرافیائی سیاسی محرکات ، جھوٹے بیانیے ، من گھڑت الزام کا نیا سلسلہ شرو ع ہو چکاہے ، بھارت منصوبے کے تحت جھوٹے بیانیے کی تسکین کیلئے معصوم جانوں کے درپے ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.