ہائے گرمی ۔۔۔عوام لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ، بجلی کابحران شدید،شارٹ فال کتنا ہو گیا ؟ جانیے
اسلام آباد جسے دیکھو ہائے گرمی ۔۔۔ہائے گرمی کہہ رہا ہے ۔ عوام لوڈ شیڈنگ سے نڈھال ہو چکے ہیں جبکہ بجلی کا بحران ملک بھر میں شدت اختیار کر گیا ہے شارٹ فال 6000 میگا واٹ سے تجاوز کرچکا ہے جس کے باعث بڑے شہروں میں 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔
“اے آر وائی نیوز “کے مطابق ملک بھر میں گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے، ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال6765 میگاواٹ ہوگیا۔ذرائع پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بجلی کی مجموعی پیداوار 20 ہزار 235 میگاواٹ، بجلی کی طلب 27 ہزار میگاواٹ ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار 8ہزار میگاواٹ، نجی شعبے کے بجلی گھر 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔ ونڈپاورپلانٹس سےبجلی پیداوار1ہزار 2 سو25میگاواٹ ، سولر بجلی گھروں کی پیداوار 120 میگاواٹ ، بگاس سے 100 میگا واٹ اور نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 3ہزار2سو 70 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔