اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

18

اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

9 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار ۔

کاروائیوں میں 42 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد مالیت کی 26.437 کلو گرام منشیات برآمد۔

تعلیمی اداروں میں کاروائیاں

اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم کے قبضے سے 500 گرام افیون برآمد۔

پنجاب چوک، مانسہرہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 330 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف۔

دیگر کاروائیاں

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 864 گرام ہیروئن اور 25 گرام کلونازپام بھرے کیپسول برآمد، ملزم گرفتار۔

باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 95 گرام آئس بھرا کیپسول برآمد، ملزم گرفتار۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے پیٹ سے 360 گرام وزنی آئس بھرے 50 کیپسولز برآمد، ملزم گرفتار۔

رِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس سے فیصل آباد بھیجے جانے والے پارسلز سے 2.4 کلو چرس برآمد۔

رِنگ روڈ پشاور پر واقع کوریئر آفس میں ایک اور کاروائی کے دوران کراچی اور لاہور بھیجے جانے والے پارسلز سے 1.250 کلو چرس برآمد۔

آر سی ڈی روڈ حب کے قریب ملزم کے بیگ سے 7.2 کلو چرس برآمد۔

سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 8.4 کلو چرس اور 5 کلو آئس برآمد۔

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف

Comments are closed.