وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈریرہ اسماعیل خان کے افسران عمران خان سینئر انوسٹیگیشن آفیسر، شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار اور چوہدری عمران محمود DCO نے مورخہ 23.06.2025 بروز سوموار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) زونل آفس ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف کاوئنٹرز/سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا

18

وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے ازخود نوٹس پر وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈریرہ اسماعیل خان کے افسران عمران خان سینئر انوسٹیگیشن آفیسر، شفقت علی ڈپٹی رجسٹرار اور چوہدری عمران محمود DCO نے مورخہ 23.06.2025 بروز سوموار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) زونل آفس ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف کاوئنٹرز/سیکشنز کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اور شہریوں کے لیے موجودہ سہولیات ومسائل کا جائزہ لیا اور موقع پر موجودسائلین سے ان کے مسائل دریافت کیے اور BISP افسران کو سائلین کے مسائل حل کرنے کی ہدایات دی گئی۔ آخر میں وفاقی محتسب کے افسران نے BISP کے ذمہ داران کے ساتھ ایک تفصیلی نشست کی جس میں مختلف نوعیت کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی۔ وفاقی محتسب کے افسران دروے کی تفصیلی جائزہ رپورٹ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کو بھی پیش کریں گے۔انہوں نے میڈیا سے پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کی انسپیکشن کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ BISP میں آ ے ہوئے سائلین کی تکالیف کو براہ راست سنا جاسکےاورفوری اقدامات کے لئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جا سکے ۔ مستقبل میں بھی مختلف وفاقی محکموں کی انسپکشن جاری رہے گی ۔ عوام نے وفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا

Comments are closed.