اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم نے واضح کردیا پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ بنے گا نہ اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ کریگا، فردوس عاشق اعوان

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے واضع کردیاہے کہ پاکستان خطے میں کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی اپنے قومی مفادات پر سمجھوتہ کریگا، پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے منسلک ہے ، صوبے کی ترقی اور خوشحالی، مسائل کے حل احساس محرومی کے خاتمے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، 72سال سے ملک کی جڑوں میں گھسے کرپشن کے گند کو صاف کرنے کے لئے 15مہینے نا کافی ہیں ہم کرپشن زدہ نظام اور کرپشن سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو شکست دیں گے،وزیراعظم نے حالیہ بارشوں اوربرفباری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لئے 5لاکھ ،زخمیوں کو لئے 50ہزار جبکہ متاثر ہ رہائشی املاک کی بحالی کے لئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا ہے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے کہی ،اس موقع پرڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسیٰ خیل، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضا الرحمن سمیت دیگر بھی موجود تھے، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بین القوامی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران مختلف لیڈرز سے ملاقاتیں کی ہیںانہوں نے پاکستان کے عوام کی خواہشات کے مطابق ملاقاتو ںمیں پاکستان کا آزاد اور خود مختار قومی بیانیہ اجاگر کیا ہے اور عالمی سطح پر بہت موثر انداز سے اس بیانیہ کو دہرایا ہے کہ پاکستان خطے میں ہونے والی جنگ میں حصہ دار نہیں بنے گا ، پاکستان کسی اور کے مفاد کے لئے اپنے قومی مفادپر سمجھوتہ نہیں کریگاوزیراعظم عوام کی خواہشات کی تعبیر بن کر سبز پاسپورٹ کی عزت ،تقدس اور وقار کو بڑھانے کے وعدے کو پورا کرر ہے ہیں آج پاکستان کی قیادت کو دنیا بھر میں پذیرائی مل رہی ہے دنیا کی قیادت پاکستان کے وزیراعظم سے ملنے کی خواہا ں ہے جسکی وجہ سے وزیراعظم کا ڈیووس میں مصروف ترین شیڈیول رہا ہے ،وزیراعظم سب سے کم خرچے پر فورم میں شرکت کے لئے گئے کیونکہ وہ وسائل کو عوام کی امانت سمجھتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پاکستان کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانا وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے، وزیراعظم بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کیلئے لازم و ملزوم سمجھتے ہیں وزیراعظم پاکستان اور پی ٹی آئی کی ٹیم اپنی اتحادی حکومت جو جام کمال خان کی قیادت میں بلوچستان کو مسائل سے نکالنے کے لئے پرجدوجہد کر رہی ہے ہم پوری قوت کے ساتھ اپنی اس اتحادی حکومت کے پیچھے کھڑے ہیں وفاق اپنی اس اکائی کو ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کررہا ہے ،بلوچستان میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ دینا سرمایہ کاری کو تحفظ دینااور صوبے کے قدرتی وسائل کو جدید ٹیکنالوجی اور دور حاضر کے بہترین تقاضوں سے مطابقت رکھتے ہوئے دریافت کرنے کے لئے حکومت مائنز منرل، انفراسٹرکچر، معیاری تعلیم یا صحت کی سہولیات ہوں ، تیل اور گیس کے ذخائرہ ،گوادر کے تما م منصوبوں میں وفاق بلوچستان کے لئے عملد آمد کرنے میں مصروف ہے ، وفاق کا مقصد بلوچستان کو قومی سطح پر سیاسی قوت کے طور پر سامنے لانا ہے اور صوبے کی صلاحیتوں کو پاکستان کے بہترین مفاد میں استعمال کرتے ہوئے پاکستان کو طاقتور بنانے کے لئے استعمال کریں گے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالامال صوبے ہے جسے سی پیک سے جوڑ کر وفاقی حکومت صوبے کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے گوادر پورٹ پر افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے منسلک کردیا گیا ہے اس سلسلے میں پہلا جہاز گوادر میں لنگر انداز ہوا ہے ، اس اقدام سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، انہوں نے کہا کہ گوادر میں 740ملین ڈالر کی لاگت سے ٹیچنگ ہسپتال، نرسنگ اسکول ، ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ، گوادر میں پاکستان تیسرا بڑا ایئر پورٹ بنایا جارہا ہے وزیراعظم نے 64ارب روپے سے صوبے میں سڑکوں کا جال بچھانے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا جن پر اب کام شروع ہونے والا ہے ،17ارب کی لاگت سے مکران میں ٹرانسمشن لائن بچھانے ،23ارب کی لاگت سے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ، ہسپتال ،ووکیشنل ادارہ کی بنیادیں رکھ دی گئیں ہیںان منصوبوں کی تکمیل سے بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار کے ساتھ ساتھ استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی مواقعے ملیں گے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کو مزید مضبوط بنانا ہے تاکہ خطے کے اندر جو تیز رفتار تبدیلیاں ہیں جو خطے کے ہمسایہ ممالک بلخصوص ہندوستان جو بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مختلف حربے آزما رہے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑے،اشد ضرور ت ہے بلوچستان کی ترقی کا پہیہ تیز رفتاری سے چلے اور صوبے کے لوگوں کا احساس محرومی ختم ہوتے ہوئے صوبہ دیگر صوبوں کی طرح ترقی کرے ، انہوں نے کہا کہ ہنر مند پاکستان اورکامیاب نوجوان منصوبہ وزیراعظم کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا اہم منصوبہ ہے بلوچستان کے نوجوان کے لئے یہ منصوبہ گیم چینجر ہے، پاکستان اور بلوچستان کو منسلک کر نے کا ذریعہ صوبے کے نوجوان ہیں انہیں معاشی طور پر مضبوط کرنا چاہتے ہیںان قریب منصوبے کو باقاعدہ شروع کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ جام کمال خان کی قیادت میں اتحادی حکومت بلوچستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کر رہی ہے صوبے کی گیس کے مسائل حل کرنے کے لئے گیس پریشر کر 10فیصد بڑھا دیا گیا ہے، ایل پی جی کا کوٹہ 20فیصد بڑھا یا گیا ہے پی ایس او نے کیروسین آئل کا کوٹہ 80ہزار لیٹر سے بڑھا کر 1لاکھ لیٹر کردیا ہے جبکہ صوبے کے توانائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے وفاقی وزیر عمر ایوبجلد ہی بریفنگ دیں گے ،انہوں نے کہا کہ حق دار کو حق دینا پی ٹی آئی کا مشن ہے ماضی کی ناانصافیوں کو ختم کرتے ہوئے صوبے کو احساس محرومی کو نکال کر زخموں پر ملحم رکھیں گے72سال کے احساس محرومی کو 15ماہ میں ختم نہیں کر سکتے پانچ سال کے بعد بلوچستان پاکستان کی ترقی کا اسٹریٹجک پارٹنر بنے کا صوبے کو پر امن بنائیں گے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کی واحد حکومت ہے جس کا کوئی اسکینڈل یا کرپشن سامنے نہیں آئی البتہ کرپشن کے خلاف جہاد آسان عمل نہیں ہے 72سال کا جڑوں میں گھسا گند صاف کرنے کے لئے 15مہینے نا کافی ہیں یہ مسلسل عمل ہے ہم کرپشن زدہ نظام اور کرپشن سے فائدہ حاصل کرنے والوں کو شکست دیں گے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں قدرتی آفات میں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ، لوگوں کے گھر گرے ،جس پر وزیراعظم نے موسمی آفت میں جا ں بحق ہونے والے 20 افراد کے لئے فی کس 5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ زخمیوں کو 50ہزار روپے دئیے جائیں گے اسی طرح 173گھر متاثر ہوئے ہیں جنکی مرمت کیلئے 50ہزار روپے فی گھر دیئے جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور برفباری میں متاثر ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومتیں ملکر 1.5ارب روپے پی ایس ڈی پی کی شکل میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو مشنری کی مد میں فراہم کریگی ،صوبے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لئے 10جرنیرٹر فراہم کئے جائیں گے ، حلال احمر نے صوبے میں ریلیف کے لئے کام کیا انہیں بھی ضروریات کے مطابق معاونت فراہم کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کو وفاقی حکومت بہتر بنانے کے لئے اقدامات کررہی ہے ، انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو پروان چڑھانے میں صوبے کے صحافیوں کا کلیدی کردار ہے شہداء صحافت کو انکی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہوئی ، کوئٹہ پریس کلب صحافت اور ریاست کو یکجا کرنے کا حسین امتزاج ہے، پاکستان کی ریاست اور قومی مفاد کو پروان چڑھانے میں کوئٹہ پریس کلب کا کلیدی کردار رہا ہے انہوں نے کہا پی ٹی وی ، ریڈیوپاکستان، پی آئی ڈی، اے پی پی صوبائی حکومت کے ساتھ ملکر عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں انفارمیشن سینٹربنایا، سولر سسٹم نصب، صحت کارڈ کی فراہمی اورصحافیوں کی رہائشی کالونی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائیگا صحافی کالونی کے پہلے بلاک کو شہداء صحافت بلوچستان کے لئے مختص کیا جائیگا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حکومت بلوچستان کے ترجما ن لیاقت شاہوانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ جام کمال خان ملک اور بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے ایک ہی نظریہ رکھتے ہیں دنوں کا وژن اداروں کی مضبوطی، دیر پا ترقی اور گڈگورننس ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں بلوچستان کو پی ایس ڈی پی سے ملنے والا 13فیصد حصہ اب 20فیصد کردیا گیا ہے ،بلوچستان کی شاہراہوں کو دو رویہ کرنے کی اسٹڈی تکمیل کے قریب ہے وفاقی حکومت شاہراہوں کو دو ریہ کرنے کے عمل کو تیز تر کرے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گڈ گوننس کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے 50سالہ ریکارڈ بہتر طرز حکمرانی کیا ہے جس سے صوبے میں واضح بہتری آرہی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button