اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے غیر قانونی پلاٹس کی الاٹمنٹ کیس میں اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کر دی ۔ جمعرات کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ دوران سماعت عدالت نے اعجاز ہارون کے جوڈیشل ریمانڈ میں 10 فروری تک توسیع کر دی ۔ عدالت نے اعجاز ہارون کو 10 فروری میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ۔

