گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ژوب گئے

ژوب 22 جون: گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی آج سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس جمال خان مندوخیل اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر بلال خان مندوخیل سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے ان کی رہائش گاہ ژوب پہنچے۔ انہوں نے مرحومہ کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کی وفات پر اپنی گہری ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ کے ہمراہ کئی صوبائی وزراء اور اراکین بلوچستان اسمبلی بھی تھے جن میں بخت محمد کاکڑ، نور محمد دمڑ، زمرک خان اچکزئی، حاجی فضل قادر مندوخیل اور میر یونس زہری شامل تھے۔
Comments are closed.