وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب ”ستھرا پنجاب” پورا کرنے میں  سینٹری ورکرزنے دن رات محنت کی ہے،صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا خطاب

22

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب ”ستھرا پنجاب” پورا کرنے میں  سینٹری ورکرزنے دن رات محنت کی ہے،صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا خطاب

21 جون 2025

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ  وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بہتر حکمت عملی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں ،نارووال اپنی ترقی کی وجہ سے پورے ملک میں جانا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نارووال میںسینٹری ورکرز میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا خواب ”ستھرا پنجاب” پورا کرنے میں  سینٹری ورکرزنے دن رات محنت کی ہے،صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں،صوبہ بھر میں صفائی کا بہترین کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے لوگوں میں تعلیم کی کمی کے باعث صفائی سے متعلق  بیماریاں پھیلتی ہیں،وزیر اعلی پنجاب نے بہت بڑا کام شروع کیا ہے،سینٹری ورکرز ایک مشن پر کام کر رہے ہیں اوریہ مشن بہت اہم ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ صفائی کی ذمہ داری ہم سب پر فرض ،ہمارے پیارے نبی اکرمۖ نے اپنے ہاتھوں سے اپنی گلی کی صفائی کر کے مثال قائم کی، انتظامیہ کو چاہیے عوام میں صفائی سے متعلق آگہی مہم چلاتے رہیں، گندگی سے پھیلنے والی بیماریوں کا حل مہیا کرنا آسان کام نہیں۔ انہوں نے یورپی ممالک میں صفائی کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ  مغربی ممالک میں صفائی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں ،وہاں پر لوگوں کی صحت کے حوالے سے بنائے گئے معیار کو سختی سے برقرار رکھا جاتا ہے،صفائی کے مشن میں عوام کو گندگی پھیلانے سے روکنے کا شعور فراہم کرنا ہے،صفائی ستھرائی ورکرز کیساتھ ساتھ پوری  قوم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس کام میں ورکرز سے تعاون کرے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صفائی ورکرز ہمارے ہیروز ہیں،عید کے دنوں میں انہوں نے صفائی کا کام بہترین سرانجام دیا ۔نارووال کی ترقی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نارووال کی ترقی صوبے کے دوسرے شہروں کیلئے ایک مثال  ہے،نارووال میں یونیورسٹیز کا قیام،سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر و دیگر منصوبہ جات کی تکمیل کی وجہ سے ملک  بھرمیں اپنی مثال آپ بن چکا ہے ،مجھے حلقے کے عوام نے اپنے بنیادی مسائل کے حل کیلئے منتخب کیا جس پر میں نے عوام  کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کی،اسی جذبے کو لے کر میں ملک بھر میں سرگرم عمل رہا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک اناڑی نے ملک کی معیشت تباہ کردی،سازش کیساتھ ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بہتر حکمت عملی سے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اورملک دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دئیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک اب ترقی کررہا ہے۔

Comments are closed.