اہم خبریںپاکستان

آصف زرداری مختلف بیماریوں میں مبتلا، کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد: سابق صدر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے اور کورونا وبا کے باعث غیر ضروری ملاقاتوں سے روک دیا گیا، تاہم بچوں اور دیگر اہم افراد ان سے سماجی فاصلہ رکھتے ہوئے ملاقات کر سکتے ہیںنجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دل، شوگر، بلڈ پریشر، ہاتھوں میں رعیشہ اور ریڑھ کی ہڈی کے مرض میں مبتلا ہیں، ان کا علاج ان کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کی زیر نگرانی ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم کر رہی ہے۔بتایا گیا کہ 13 دسمبر 2019کو راولپنڈی سے زرداری کی منتقلی کے بعد ان کی طبیعت قدرے بہتر ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری کاعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button