ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

17

گوادر20جون: ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمٰن کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں درپیش تعلیمی مسائل اور ان کے حل کے لیے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سبین بلوچ، ڈسٹرکٹ فیمیل ایجوکیشن آفیسر بلقیس سلیمان، ایکسین بی اینڈ آر احتشام، این آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ منیجر پیر جان بلوچ، یونیسیف کے نمائندے عادل بلوچ، آر ٹی ایس ایم کے ساجد علی سمیت دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حمود الرحمٰن نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ تینوں تحصیلوں میں گرلز ماڈل اسکولز قائم کیے جائیں، جو معیاری تعلیم کی فراہمی میں سنگِ میل ثابت ہوں گے۔اجلاس میں یونیسیف اور آر ٹی ایس ایم کے نمائندوں نے اپنی کارکردگی رپورٹس پیش کیں جبکہ ضلع کے سرکاری اسکولوں میں بنیادی سہولیات، اساتذہ کی کمی، طلبہ و طالبات کو درپیش چیلنجز، اور انفراسٹرکچر کی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تعلیم کے شعبے میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے تاکہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.