گورنربلوچستان / خطے کا بدلتا ہوا سیاسی منظرنامہ

19

تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور خاصکر اس خطے میں پیدا ہونے والے ہنگامہ خیز حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے وسائل اور قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط اور دانشمندی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے. سیاسی اکابرین کو ملکی وسائل کی ترقی، عوام کے معیار زندگی کی بہتری اور نوجوانوں کے محفوظ مسقبل کو خاطر درست تجاویز اور مشورے سامنے لانے چاہیے کیونکہ یہ ہماری سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا امتحان بھی ہے

کوئٹہ 20 جون: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور خاصکر اس خطے میں پیدا ہونے والے ہنگامہ خیز حالات کے پیش نظر ہمیں اپنے وسائل اور قومی مفاد مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی احتیاط اور دانشمندی سے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے. اپنے ایک بیان میں گورنر مندوخیل نے کہا کہ خطے میں ابھرنے والی خطرناک صورتحال کا سامنا کرنے اور اپنے قومی مفادات کو محفوظ بنانے کیلئے متوازن اور قابل قبول پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا. قومی اہمیت کے معاملات پر وسیع ہم آہنگی اور صوبوں کو اعتماد میں لینے کے مثبت اثرات مرتب ہو سکتے ہیں. پاکستان میں قدرتی اور معدنی وسائل کی دستیابی اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ انھیں قومی مفاد میں بروئے کار لانے کیلئے جامع منصوبہ بندی پر عملدرآمد کیا جائے جس کے نتیجے میں نہ صرف ہمارا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے بلکہ اپنے ملک کو امن اور ترقی کی روشن مثال بنا سکتے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ اہل علم و دانش اور خاص طور پر سیاسی اکابرین کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی وسائل کی ترقی، عوام کے معیار زندگی کی بہتری اور نئی نسل کے مسقبل کو یقینی بنانے کیلئے درست اور بروقت تجاویز اور مشورے سامنے لانے چاہیے کیونکہ یہ ان کی سیاسی بصیرت اور دانشمندی کا امتحان بھی ہے

Comments are closed.