اہم خبریںکھیل

دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سیکیورٹی وفد بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوگا

ڈھاکہ (این این آئی)دورہ پاکستان میں بنگلا دیش کا اپنا سیکیورٹی وفد بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے تربیتی کیمپ کے پہلے روز کرکٹر سے ملاقات میں انہیں بتایا کہ بنگلا دیشی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کے اہلکار اور ڈی جی ایف آئی بھی اسکواڈ کے ہمراہ ہوں گے۔نظم الحسن نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان سیکیورٹی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہا ہے،انہوں نے اپنے تمام تر سیکیورٹی پلان سے ہمیں آگاہ بھی کیا ہے، اس کے باوجود ہمارا اپنا سیکورٹی وفد بھی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے موجود ہوگا، نظم الحسن نے بتایا کہ میں خود بھی پاکستان میں کھلاڑیوں کو جوائن کر لوں گا، پوری امید ہے کہ کوئی مسائل نہیں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button