میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے اپنی قیمتی اراضی پر قائم کیلیٹکس پیٹرول پمپ کو باقاعدہ ٹیک اوور کر لیا
کوئٹہ 19جون: میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے اپنی قیمتی اراضی پر قائم کیلیٹکس پیٹرول پمپ کو باقاعدہ ٹیک اوور کر لیا۔ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ایک بڑی ادارہ جاتی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی اسٹینڈ پر واقع اپنی قیمتی اراضی پر قائم کیلیٹکس پٹرول پمپ کو باقاعدہ ٹیک اوور کر لیا ہے۔ یہ اقدام بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے حکم امتناعی کی منسوخی کے بعد ممکن ہوا، جس کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ نے موقع پر پہنچ کر اراضی کا قبضہ واپس لے لیا اور پٹرول پمپ کو مکمل طور پر مسمار کر دیا۔ کیلٹیکس پیٹرول پمپ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی 18228 مربع فٹ پر محیط قیمتی اراضی پر قائم تھا، جس کی لیز سال 2012 میں ختم ہو چکی تھی۔ لیز کی مدت مکمل ہونے کے باوجود متعلقہ لیزدار نے نہ صرف لیز کی تجدید نہیں کرائی بلکہ 13 سال سے زائد عرصے تک غیرقانونی طور پر اس زمین پر قابض رہا۔ بعد ازاں عدالت سے حکمِ امتناعی حاصل کر کے قبضہ برقرار رکھا گیا۔ عدالتی کارروائی کے دوران معزز عدالت عالیہ بلوچستان نے حال ہی میں اس حکمِ امتناع کو منسوخ کیا، جس کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے فوری اقدام کرتے ہوئے پیٹرول پمپ کو سرکاری تحویل میں لے لیا اور تمام ڈھانچے کو قانون کے مطابق مسمار کر دیا۔2021 کے بعد کارپوریشن نے لیز کے نرخ نئے مالیاتی اصولوں کے مطابق فی مربع فٹ 11 روپے ماہانہ مقرر کیے۔ اس حساب سے ماہانہ واجب الادا لیز کی رقم 200,508 روپے جوکہ سالانہ واجب الادا رقم 2,406,108 روپے بنتی تھیںاس کے برعکس، اس زمین کی سالانہ لیز صرف 2400 روپے تھی، جو مالی ضوابط کے برخلاف اور ادارے کے لیے نقصان دہ تھی۔ تاہم، سال 2021 میں رینٹ تجدید کمیٹی نے اس لیز کے نرخوں میں نظرثانی کی سفارش کی، جسے اُس وقت کے چیف سیکرٹری بلوچستان نے بزریعہ حکم نامہ اس پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی۔معزز عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے حکم امتناعی کی منسوخی کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے قانونی اختیار کا استعمال کرتے ہوئے اس جائیداد کو تحویل میں لیا، جو کہ اداری نظم و نسق، اثاثہ جات کے تحفظ اور مالی شفافیت کی طرف ایک مثالی قدم ہے۔ یہ کامیابی ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد حمزہ شفقات کی ذاتی کاوشوں اور محنت کا ثمر ہے اور مستقبل میں ادارہ کی مالی مشکلات کے حل کی نوید بھی۔یہ کارروائی میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے انسدادِ تجاوزات سیل اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) وقار کاکڑ، ایم سی کیو ٹیکسیشن آفیسر کے زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔
Comments are closed.