آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور بلوچستان کے مقامی اخبارات کی مالکان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے میڈیا دوست اقدامات پر شکریہ ادا کیا ہے

23

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور بلوچستان کے مقامی اخبارات کی مالکان نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے میڈیا دوست اقدامات پر شکریہ ادا کیا ہے

اخبارات اور آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے محکمہ اطلاعات بلوچستان کے اشتہاراتی بجٹ میں مالی سال 26-2025 کے لیے قابلِ ذکر اضافے کا پرزور خیرمقدم

بلوچستان کی واحد اخباری صنعت گزشتہ کئی برسوں سے شدید مالی بحران سے دوچار تھی، تاہم سابقہ ادوار میں اس مسئلے کی طرف سنجیدہ توجہ نہیں دی گئی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے اقتدار سنبھالنے کے پہلے ہی سال اخباری صنعت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنٹ میڈیا کے بجٹ کو 27 کروڑ روپے سے بڑھا کر 40 کروڑ روپے کیا جس پر اخباری مالکان ان کا شکر گزار ہیں

اب ایک اور اہم اقدام کرتے ہوئے مالی سال 26-2025 میں اس بجٹ کو مزید بڑھا کر 70 کروڑ روپے کرنے کی منظوری دی ہے

اے پی این ایس نے اس فیصلے کو میڈیا انڈسٹری کے لیے نہایت خوش آئند اور دور رس نتائج کا حامل قرار دیا ہے

الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا اور اسپیشل سپلیمنٹس کے بجٹ میں اضافہ بھی ایک مثبت پیش رفت ہے،اے پی این ایس

حکومت بلوچستان کے اقدام سے نہ صرف بلوچستان میں ذرائع ابلاغ کی ترقی کو تقویت ملے گی بلکہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اے پی این ایس

اے پی این ایس کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری بابر خان کے کردار پر خراج تحسین

اے پی این ایس نے حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند، سیکریٹری اطلاعات عمران خان، سیکریٹری خزانہ عمران زرکون، اور ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز محمد نور کھیتران اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا ہے اور ان کے عزم کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے

امید ہے کہ حکومت بلوچستان اخباری صنعت کے دیرینہ مطالبہ کو بھی منظور کرتے ہوئے بی پیپرا رولز ختم کردے گی‘اے پی این ایس

امید ہے کہ حکومت بلوچستان آئندہ بھی اخباری صنعت کی ترقی، استحکام اور میڈیا ورکرز کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی،

Comments are closed.