پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمٰن نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی
ملاقات کے دوران جاری بجٹ اجلاس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے صدرِ مملکت کو سینیٹ میں بجٹ پر ہونے والی بحث اور قانون سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی کے مؤثر کردار سے آگاہ کیا۔
انہوں نے صدرِ مملکت کو حالیہ بھارت-پاکستان بحران کے دوران کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی جانب سے کی گئی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
کمیٹی نے پاکستان کا امن پسند اور ذمہ دارانہ اسٹریٹجک مؤقف عالمی برادری کے سامنے پیش کیا ، سینیٹر شیری رحمان
کمیٹی نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کے حق میں حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا، سینٹر شیری رحمان
کمیٹی اور اس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری پر مکمل اعتماد اور بھرپور حمایت پر صدرِ مملکت اور وزیرِاعظم پاکستان کا شکریہ ادا کر تے ہیں ،سینیٹر شیری رحمان
صدرِ مملکت نے کوآلیشن جوائنٹ کمیٹی کی فعال سفارتی کوششوں کو سراہا ۔
صدر مملکت نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثراندازمیں پیش کرنے پر ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی۔
Comments are closed.