گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گندھارا یونیورسٹی کی 10ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
پشاور، 17 دسمبر 2025: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گندھارا یونیورسٹی پشاور کی 10ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور 2023 اور 2024 کے مجموعی طور پر 129 میڈیکل گریجویٹس میں اسناد تقسیم کیں۔
اپنے خطاب میں گورنر نے گریجویٹس، ان کے والدین اور فیکلٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے والے نوجوان اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر معاشرے کا اہم طبقہ ہیں اور نوجوان گریجویٹس کو عملی زندگی کے چیلنجز کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے۔ گورنر نے کہا:
“آج کی یہ تعلیمی کامیابی آپ کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔”
“تعلیم یافتہ نوجوانوں نے مستقبل میں محنت اور خود اعتمادی کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے۔”
فیصل کریم کنڈی نے گندھارا یونیورسٹی کی معیاری تعلیم کی فراہمی میں خدمات کو قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ گزشتہ 20 سالوں سے یونیورسٹی کے گریجویٹس نے مختلف شعبوں میں اپنا منفرد مقام بنایا ہے۔ گورنر نے دیگر نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھنے کا اعادہ کیا۔
Comments are closed.