بھکر: ایم آئی فیکٹری کے اسٹور میں آگ لگ گئی

25

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

بھکر، 17 دسمبر 2025: بھکر کے ایم ایم روڈ، بڑنگہ کے قریب واقع ایم آئی فیکٹری کے اسٹور میں آج آگ لگ گئی، جس پر فوری ردعمل کے طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔

حکام کے مطابق آگ کی ابتدا فیکٹری کے اسٹور میں نامعلوم وجہ سے ہوئی۔ ریسکیو 1122 کے فائرفائٹرز آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز فائر فائٹنگ آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

حکام نے تصدیق کی کہ آگ پر قابو پانے کے اقدامات جاری ہیں اور بہت جلد اسے مکمل طور پر قابو میں کر لیا جائے گا۔

Comments are closed.