ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کی شہید مشتاق احمد کے بچوں سے ملاقات، پولیس ٹیم کی کامیاب کارروائی پر انعامات جاری

27

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

لاڑکانہ، 17 دسمبر 2025: ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے شہید مشتاق احمد کے بچوں اور بھائی سے ڈی آئی جی آفس میں ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کیے۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ شہید کے بچے انہیں اپنے بچوں کی طرح عزیز ہیں اور ان کی فلاح و بہبود پولیس محکمہ کی اولین ترجیح ہے۔ ناصر آفتاب نے مزید کہا: “شہید ہمیشہ زندہ ہیں اور پورا محکمہ ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔”

اسی طرح، ڈی آئی جی لاڑکانہ نے جیکب آباد میں پولیس کی کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی محمد کلیم ملک اور متعلقہ ٹیمز کے لیے نقد انعامات اور اعزازات جاری کرنے کے احکامات بھی دیے۔ اس کارروائی میں فیدرل اور سول انٹیلی جنس ایجنسی کی معاونت حاصل کی گئی، اور ضلع جیکب آباد و قمبر کے مختلف تھانوں میں قتل، ڈکیتیاں، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث انتہاٸی مطلوب علی جان ولد خان محمد ملگانی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوا، جس سے کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔

Comments are closed.