ایل این جی ریفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید شاہد خاقان کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے
اسلام آباد (این این آئی)ایل این جی ریفرنس میں وزیر ریلوے شیخ رشید شاہد خاقان کیخلاف نیب کے گواہ بن گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد احتساب عدالت میں گواہی دیں گے ،نیب مجموعی طور پر 59گواہان عدالت میں پیش کریگا،شیخ رشید احمد بطور شکایت کنندہ نیب کے پہلے گواہ ہوں گے ،وزارت توانائی کے چار افسران بھی گواہان میں شامل ہیں ،وزارت توانائی کے محمد حسن بھٹی، نواز احمد ورک، عبدالرشید جوکھیو ، عمر سعیدبھی گواہ بن گئے،قائمقام جنرل منیجر سوئی سدرن گیس فصیح الدین بھی گواہان میں شامل ہیں ،جمیل اجمل ڈائریکٹر پوسٹ قاسم اتھارٹی بھی استغاثہ کے گواہ ہوں گے۔