صارفین کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے اپنے زمے کے واجبات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنائیں، ایس ڈی او انجینئر میر مولا بخش سولنگی
صارفین کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے اپنے زمے کے واجبات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنائیں، ایس ڈی او انجینئر میر مولا بخش سولنگی
سبی: ریکوری مہم کے سلسلے میں ضلع سبی میں بجلی نادہندگان کے خلاف گرینڈ آپریشن کئی کنکشنز منقطع اور بجلی نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کاروائی جاری ہے۔ اس کاروائی کا سلسلہ ماہ جون کے آخر تک جاری رہے گا، صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی زحمت سے بچنے کے لیے اپنے زمے کے واجبات کی ادائیگی کو جلد یقینی بنائیں ایس ڈی او انجینئر میر مولا بخش سولنگی، تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او انجینئر میر مولا بخش سولنگی کی قیادت میں اولڈ کینٹ فیڈر پر بجلی کے ناجائز کنکشن اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا گیا، جس میں درجنوں غیر قانونی بجلی کنکشن کاٹ دیے گئے اور متعدد صارفین پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے، اس کارروائی میں ایل ایس چیئرمین محمد بخش میسر، ایل ایس سرفراز خان کی نگرانی میں ماہر لائن اسٹاف محمد زاہد گشکوری، محمد اقبال، سعداللہ بگٹی، معشوق علی، اور مولابخش جمالی نے حصہ لیا۔ یہ کارروائی ماہِ جون کی ریکوری مہم کے سلسلے میں عمل میں لائی گئی جس کا مقصد واجبات کی وصولی کے ساتھ ساتھ بجلی چوری کے خلاف سخت اقدامات کرنا تھا، ایس ڈی او میر مولا بخش سولنگی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ بجلی چوری قومی نقصان ہے جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے صارفین کو متنبہ کیا کہ وہ اپنے ماہِ جون کے بجلی بل اور اپنے ذمے بقایاجات مقررہ تاریخ سے قبل ادا کریں، بصورت دیگر ان کے کنکشن منقطع کر دیے جائیں گے۔ میر مولا بخش سولنگی نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح سبی کے شہریوں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی ہے، اور اس مقصد کے حصول کے لیے کیسکو کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہے۔ انہوں نے آپریشن میں شریک عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا میرے لیے میرا اسٹاف میرا بازو ہے۔ ہم نہ صرف چوروں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں بلکہ اپنے صارفین اور عملے کو مکمل ریلیف اور تعاون بھی فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بہتر سروس کی فراہمی ممکن ہو سکے اور بجلی چوری جیسے مسائل سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکے
Comments are closed.