وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت کی ایک اور کامیابی

0 35

وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں صوبائی حکومت ایک اور کامیابی۔سیندک میٹل لمیٹڈSML نے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بلوچستان کو اس کے حصہ کی ادائیگی کر دی ۔گزشتہ روز وزیراعلی کو مینیجنگ ڈائریکر ایس ایم ایل محمد رازق سنجرانی نے 2.5 ارب روپے کا چیک پیش کر دیا۔سینئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و نور محمد دمڑ ، وزیر خزانہ انجینئر زمرک خان اچکزئی اور وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔چیک کی ادائیگی وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کے صوبے کے وسائل کے تحفظ کے اصولی موقف کی تائید ہے واضح رہے کہ وزیراعلی کی کوششوں سے سیندک میٹل لمیٹڈ بورڈ کی فنانس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا۔اجلاس میں بلوچستان کو حقوق بلوچستان کے تحت صوبے کو اس کے حصہ کی ادائیگی کی منظوری دی گئی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.