اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو۔
لاہور، 17 جنوری، 2026؛
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا لاہور میں نیشنل کالج آف آرٹس (این سی اے) کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو۔
قومی اسمبلی کے فلور پر پاکستان، عدلیہ اور افواجِ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی گفتگو کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسپیکر سردار ایاز صادق
عدلیہ، افواجِ پاکستان اور ججز کے کردار پر منفی یا متنازع بات قابلِ قبول نہیں، سردار ایاز صادق
افواجِ پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی گفتگو ناقابلِ برداشت ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں صرف آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر ہی بات کی اجازت ہو گی، سردار ایاز صادق
پاکستان کے خلاف بات کرنے والے کو قومی اسمبلی کے فلور پر اظہارِ خیال کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسپیکر سردار ایاز صادق
بطور اسپیکر حکومت اور اپوزیشن سے بالاتر ہو کر غیر جانبدارانہ کردار ادا کرتا رہوں گا،اسپیکر سردار ایاز صادق
جمہوری معاشرے میں احتجاج ہر شہری کا حق ہے، مگر احتجاج ائین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پر امن ہونا چاہیے، اسپیکر قومی اسمبلی
احتجاج کے نام پر آگ لگانا، توڑ پھوڑ اور جان و مال کو نقصان ناقابلِ قبول ہے، سردار ایاز صادق
ڈنڈوں اور اسلحے کا استعمال قانون کی بالادستی کے لیے خطرہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اپوزیشن کا کوئی رکن بھی اگر پاکستان کے خلاف بات کرے گا تو اجازت نہیں دی جائے گی، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان کی معیشت بتدریج مضبوط ہو رہی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
پاکستان کے امریکا، چین، روس، ترکی اور سعودی عرب سمیت دوست ممالک سے مضبوط تعلقات ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
مافیا اور غیر قانونی عناصر کے خلاف جدوجہد عوام اور ریاست کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق
نیشنل کالج آف آرٹس ایک اعلیٰ معیار کی قومی و بین الاقوامی تعلیمی درسگاہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
این سی اے کے طلبہ کا تخلیقی اور تحقیقی کام قابلِ تحسین ہے، نوجوان ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
Comments are closed.