وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کریگی ، خواہش ہے بلوچستان میں موجودہ سیٹ اپ چلے ،سردار یار محمد رند

0 29

کوئٹہ (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت پانچ سالہ مدت پوری کریگی ، ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں موجودہ سیٹ اپ چلے اگر بلوچستان عوامی پارٹی کے آپسی اختلافات کی وجہ سے کوئی تبدیلی آتی ہے تو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی پارٹی چیئر مین کی مشاورت سے فیصلہ کریگی ،جام کمال خان نے پی ٹی آئی کو کابینہ میں طے فاروملے کے تحت حصہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ، سخت سردی اور برفباری میں کیسکو اور سوئی سدر ن گیس کمپنی کی کاکردگی کے حوالے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے وزیراعظم کو تما م صورتحال سے ملکر کر بھی آگاہ کرونگا ، یہ بات انہوں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت میں اختلافات بلوچستان عوامی پارٹی کا اپنا مسئلہ ہے صوبائی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7ارکان ہیں کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ ہم الگ الگ لوگوںکے ساتھ ہیں ہم اپنی پارٹی کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کے تمام ارکان پارٹی پالیسی کے مطابق فیصلے کے پابند ہیں ہماری خواہش ہے کہ صوبے کا موجودہ سیٹ اپ چلے اگر کسی وجہ سے باپ میں اختلافات پیدا ہوتے ہیں اور موجودہ حکومت میں علیحدیگی ہوتی اور حکومت نہیں چل پاتی ہے تو ہم دیکھیں گے کہ امیدوار کون ہیں جس کے بعد پارلیمانی پارٹی اپنا فیصلہ کریگی اورہم اسلام آباد جا کر چیئر مین پی ٹی آئی کواس فیصلے پر اعتماد میں لیں گے پارٹی چیئر مین جو فیصلہ کریں گے وہی حتمی ہوگا،انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے صوبے میں امن ،خوشحالی اور ٹھنڈی ہوائیں چلیں گرم ہوا کے جھونکے کہاں سے آتے ہیں یہ وہی بتا سکتے ہیں اس میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے اتحادی ہیں پہلے دن سے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں البتہ ہمارے ایک وزیرکو کابینہ سے خارج کیاگیا ہے جب اس معاملے پر وزیراعلیٰ جام کمال سے بات ہوئی توانہوں نے پی ٹی آئی کا حصہ دینے کی یقین دہانی کروائی ہے مجھے امید ہے نئی کابینہ میں فارمولے کے مطابق ہمارا حصہ ملے گا انہوں نے کہا کہ جام کمال خان صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہیں ٹیم انہوں نے بناکر صوبہ چلانا ہے یہ اب ان پر منحصر ہے کہ وہ کسے کابینہ میں شامل کریں گے ہمارا کردار ساتھ دینے کا ہے جو جاری رہے گا سردار یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 5سال پورے کریں کیونکہ جنکے پاس مینڈیٹ اور صلاحیت نہیں تھی وہ بھی اپنے پانچ سال پورے کر کے گئے خان صاحب کم از کم موجودہ مدت کے پانچ سال ضرورپورے کریں گے پھر اگلے الیکشن میں لوگ ہمیں کارکردگی کے حوالے سے ووٹ دیں گے ایسے کوئی حالات نظر نہیں آرہے کہ حکومت ختم ہور رہی ہے نہ ہی حکومت جارہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں سردی اور برفباری کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے لوگوں کوگیس اوربجلی کی وجہ سے بہت سی مشکلات درپیش ہیں عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ریاست کا کام ہے وزیراعظم کی جانب سے مجھے مانیٹرنگ اور کوآرڈنیشن کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں گور نر سے ملاقات اور وزیراعلیٰ جام کمال سے بھی گیس اور بجلی کی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں ہوںحالیہ دنوں میں کیسکو اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بہتر کارکردگی دیکھانے کی ضرورت تھی دنوں محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم کو خط لکھ دیا ہے بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیں گے ،وزیراعظم سے بھی ملاقات کرونگا اور انہیں صورتحال سے آگاہ کرونگا ہماری کوشش اور خواہش ہے کہ بنیادی سہولیات عوام کے دوازے پر انہیں مہیا کی جائیں لوگوں نے جس پریشانی کا سامنا کیا ہے اسے بہتر کرنے کی کوشش کریں گے،انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ حکمرانوں کو حقیقی خبریں نہیں پہنچتی اور انہیں کچھ لوگوں نے گھیرا ہوا ہوتا ہے لیکن یہ حکمران پر منحصر ہے کہ وہ کیسے معاملات کو دیکھتے ہیںمیں قبائلی اور سیاسی کے بجائے سماجی رہنماء کھلانا پسند کرتا ہوں کیونکہ میری خواہش ہے کہ لوگوں کو ڈلیور کر کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کروں ،بعدازاں سردار یارمحمد رند نے کوئٹہ پریس کلب کے صدر رضاالرحمن کی ہمشیرہ ، سنیئر صحافی خلیل احمد کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار اور فاتحہ خوانی بھی کی، اس موقع پر پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، کوئٹہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ، پی ٹی آئی کے رہنما بابر یوسفزئی سمیت سنیئر صحافی بھی موجود تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.