وزیر اعلیٰ بلوچستان کا شاہد رند کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

24

کوئٹہ، 16 دسمبر: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی و تجزیہ نگار شاہد رند کے والد گل حمید رند کے انتقال پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت، بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ شاہد رند اور اہلِ خانہ کے غم میں شریک ہیں۔

Comments are closed.