آن لائن سی آر ایم ایس موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح

27

کوئٹہ، 16 دسمبر: سیکرٹری بلدیات و دیہی ترقی عبدالروف بلوچ نے آن لائن پیدائش، اموات، نکاح اور طلاق کے سرٹیفکیٹس   کے لیے پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس ایپلیکیشن کے ذریعے شہری اب دفاتر کے چکر لگائے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے، جس سے وقت کی بچت اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔ عبدالروف بلوچ نے کہا کہ یہ اقدام بلوچستان میں ڈیجیٹل گورننس کے فروغ اور شہری دوست خدمات کی فراہمی کا عملی مظہر ہے۔

Comments are closed.