وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی بھارتی حملے میں شہید اہلکاروں کے ورثاء سے ملاقات

24

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

شہداء کے لواحقین کے لیے مالی پیکیج میں نمایاں اضافہ، زخمی اہلکاروں کی امداد 25 لاکھ روپے مقرر

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے مئی 2025 میں بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے فورسز کے شہداء کے ورثاء نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شہداء کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت ہر قدم پر شہداء کے ورثاء کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ کابینہ سے منظور شدہ شہداء کے ورثاء کے لیے 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم میں مزید 50 لاکھ روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے، جس کے بعد مجموعی امداد دوگنی ہو جائے گی۔

انہوں نے جنگ کے دوران خیبر پختونخوا سے زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لیے امدادی رقم 10 لاکھ روپے سے بڑھا کر 25 لاکھ روپے کرنے کا بھی اعلان کیا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ملک و قوم کی سلامتی کی ضامن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حق کی راہ میں شہید کبھی نہیں مرتے اور شہادت مسلمان کے لیے سب سے اعلیٰ اور مثالی موت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شہداء ہمارا فخر ہیں اور خیبر پختونخوا حکومت ان کے ورثاء کا بھرپور خیال رکھے گی، تاکہ ان عظیم قربانیوں کا قرض کسی حد تک ادا کیا جا سکے۔

Comments are closed.