کوئٹہ: مسلم لیگ (ن) وفد کی گورنر بلوچستان سے ملاقات، انتخابی حکمت عملی کیلئے کمیٹیاں قائم
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمنٹرینز اور رہنماؤں پر مشتمل ایک اہم وفد نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انتخابی لائحہ عمل، عوامی رابطہ مہم اور تنظیمی ڈھانچے کو مزید فعال بنانے سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔
وفد میں میر سلیم کھوسہ، میر برکت رند، حاجی نور محمد دومڑ، سینیٹر سعید الحسن مندوخیل، نسیم الرحمٰن، حاجی نور اللہ لہڑی، میر یونس بلوچ، سحرگل خلجی، ارباب اقبال کاسی، میر عطاء لانگو، ایڈووکیٹ انور سلیم کاسی، چودھری شبیر، شاکر حسنی، فتح جمالی، میر مصلح الدین مینگل، اٹل خان سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔
ملاقات میں:
لیگل کمیٹی کی ذمہ داری میر عطاء اللہ لانگو اور ایڈووکیٹ انور سلیم کاسی کے سپرد
الیکشن کمیٹی نسیم الرحمٰن ملاخیل کی سربراہی میں قائم
کمیٹی امیدواروں کے کاغذات سے پولنگ کے آخری انتظامات تک تمام امور کی نگران ہوگی




