نادرا کا سیٹلائٹ آفس اپ گریڈ، گلگت میں ریجنل ہیڈ آفس قائم

21

نادرا کا سیٹلائٹ آفس اپ گریڈ، گلگت میں ریجنل ہیڈ آفس قائم

گلگت. عوامی سہولت اور بہتر سروسز کی فراہمی کے پیشِ نظر نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے گلگت بلتستان میں اپنے سیٹلائٹ آفس کو باقاعدہ طور پر اپ گریڈ کرکے ریجنل ہیڈ آفس کا درجہ دے دیا ہے۔ نئے ریجنل ہیڈ آفس ریور ویو روڈ، چنار باغ، وزیر اعلیٰ ہاؤس کے بالمقابل، گلگت میں قائم کیا گیا ہے، جو پہلے جٹیال میں واقع تھا۔ اس دفتر کی منتقلی کا مقصد نادرا کی سروسز میں وسعت، عوام کو صوبائی سطح پر جدید سہولیات کی فراہمی، اور دیگر سرکاری محکموں سے مؤثر روابط کو یقینی بنانا ہے۔اس اقدام سے نہ صرف رجسٹریشن کے امور میں تیزی آئے گی بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کو اپنے قومی شناختی دستاویزات سے متعلقہ خدمات مزید آسان اور بروقت میسر آئیں گی۔تمام سرکاری و نجی اداروں، اور متعلقہ محکموں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ نادرا سے متعلق تمام مستقبل کی خط و کتابت اور رابطے اب نئے پتے پر کیے جائیں۔

ریجنل ہیڈ آفس نادرا، نزد وزیر اعلیٰ ہاؤس ، ریور ویو روڈ، چنار باغ، گلگت
ٹیلیفون،922031-05811
واضح رہے کہ یہ اقدام نادرا کی جانب سے گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل سروسز کی بہتری کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

Comments are closed.