اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جا رہا ہے، سید امان شاہ

33

اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جا رہا ہے، سید امان شاہ

ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین، انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے

وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو

سید امان شاہ، کنو ینر بلوچستان، عوام پاکستان پارٹی

سید امان شاہ، صوبائی کنوینر بلوچستان، عوام پاکستان پارٹی کا کہنا ہے کہ ایران پر ہونے والا اسرائیل کا حملہ بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کے چارٹر اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی ہے یہ حملہ نہ صرف ایران کی خود مختاری پر حملہ ہے بلکہ پوری امت مسلمہ کے امن، اتحاد اور استحکام کے خلاف اتحاد کے ایک خطر ناک اعلان جنگ ہے اسرائیل کا وجود خطہ میں ناسور بنتا جا رہا ہے خطہ میں امریکی و صہیونی عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے غاصب اسرائیل اور امریکہ کو انشاللہ شکست کا سامنا کرنا ہوگا اسرائیلی صیہونی جنگی جرائم کی نا جائز ریاست نے پوری دنیا پر جنگ مسلط کر دی ہے۔سید امان شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پہلے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کئے گئے اٹیک اور اب اسرائیل کا ایران پر حملہ مسلم دنیا کی کمزوری کو ظاہر کر رہا ہے، ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے، ہمارے ایران کے ساتھ ایسے رشتے ہیں جس کی تاریخ میں کم مثال ملتی ہے، اسرائیل نے ایران، فلسطین اور یمن کو ٹارگٹ بنایا ہوا ہے اور ایسے وقت میں مسلم دنیا متحد نہ ہوئی اور اپنے ایجنڈے کے تحت اپنے مفادات کا تحفظ کرتی رہی تو پھر امریکا کے کہنے پر اسرائیل دیگر مسلم ممالک پر بھی اٹیک کرے گا۔سید امان شاہ، صوبائی کنوینر بلوچستان، عوام پاکستان پارٹی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینی بچوں پر ظلم ڈھا رہا ہے اور فلسطین کی تباہی میں ملوث ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون میں رنگے ہوئے ہیں اور اب اسرائیل ایرانی عوام کو خون سے نہلا رہا ہے،پاکستان کے عوام اسرائیلی حملوں میں قیمتی جانی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہیں۔سید امان شاہ نے کہا کہ اس وقت فوری طور سے ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے عالم اسلام کا اتحاد نظر آئے، اسلامی دنیا میں جہاں جہاں اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں ان کو منقطع ہونا چاہیے، امریکا کی حمایت سے اسرائیلی جارحیت نے دنیا بھر کی تجارت کو متاثر کر رکھا ہے اور امریکا کی معیشت بھی مشکلات سے دو چار ہے۔سید امان شاہ، کنو ینر بلوچستان، عوام پاکستان پارٹی نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف ظالمانہ کارروائیاں اب نا قابل برداشت ہو چکی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ تمام تر اختلافات کو پس پشت ڈال کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام، ایران کی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ اسرائیل نے فلسطین میں معصوم بچوں اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنا کر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں۔ اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔سید امان شاہ نے کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 54 ہزار 772 فلسطینی شہید جبکہ ایک لاکھ 25 ہزار 834 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف موثر کارروائی کرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ترجمان عوام پاکستان پارٹی، بلوچستان

Comments are closed.