پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

0 32

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا، اطلاق 16 فروری سے ہوگا۔حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا گیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 22 روپے 20 پیسے اضافے سے 272 روپے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 17.20 روپے بڑھ کر 280 روپے فی لیٹر ہوگیا۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے کی قیمت 12.90 پیسے اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 9.68 روپے مہنگا ہونے کے بعد 196.68 روپے فی لیٹر ہوگیا۔پیٹرولیم مصنوعات

کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ا?ج رات 12 بجے (16 فروری) سے ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چند روز قبل ا?ئی ایم ایف کی شرائط کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے اور آئی ایم ایف کی شرائط کی روشنی میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرتے وقت ڈالر کی قدر 232 روپے لگائی گئی تھی لیکن اب ڈالر کی قدر 270 روپے ہوچکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.