بلوچستان: سیکرٹری زراعت کا ڈائریکٹوریٹ جنرل زرعی تحقیق کا دورہ

25

 عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

کوئٹہ، 16 جنوری 2026: سیکرٹری زراعت بلوچستان نور احمد پرکانی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل زرعی تحقیق کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل زرعی تحقیق جمعہ خان ترین نے محکمہ کی کارکردگی، جاری تحقیقی منصوبوں اور مختلف شعبہ جات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور عملی معائنہ کروایا۔

اس موقع پر سید قسیم آغا (ڈائریکٹر جنرل آن فارم واٹر مینجمنٹ)، عبدالرزاق ریکی (پرنسپل زرعی کالج)، عبد القدیر (رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی)، فولادی صاحب (ڈی جی سی آر ایس) اور محکمہ کے دیگر سینئر افسران و ڈائریکٹرز بھی موجود تھے۔

سیکرٹری زراعت نے 13 سال سے زیر تعمیر سنٹرل لیبارٹری کمپلیکس کا خصوصی دورہ کیا اور منصوبے کی طویل تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی تکمیل کے لیے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹشو کلچر لیبارٹری، سینٹرل لائبریری، گرین ہاؤس، نرسری اور دستیاب مشینری کا بھی معائنہ کیا اور ٹشو کلچر کی افادیت سے آگاہ کیے گئے۔

دورے کے دوران مختلف ڈائریکٹرز نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا، جس پر سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ افسران و ملازمین کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق، جدت اور محنت کے ذریعے بلوچستان کی زراعت کو ترقی دی جائے گی اور اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔

Comments are closed.