ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا
نصیر آباد نامہ نگار
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے ضلع بھر میں جاری انسداد پولیو مہم کا تفصیلی جائزہ لیا اور ٹرانزٹ پوائنٹس کے علاوہ گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں سے ملاقات کر کے مہم کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔ دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے پولیو مہم کے دوران کیے جانے والے ٹیلی شیٹ، فنگر مارکنگ اور ڈور مارکنگ کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا اور ٹیموں کی کارکردگی کو جانچا۔ اس موقع پر این اسٹاف ڈاکٹر غلام یاسین داجلی، ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی سمیت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نمائندگان بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے پولیو ٹیموں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مقررہ اہداف کے حصول کو ہر صورت یقینی بنائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کے لیے مانیٹرنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تاکہ مہم شفاف، منظم اور نتائج خیز ثابت ہو۔ انہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ضلع کو پولیو فری بنانے کے ہدف کو حاصل کیا جا سکے۔
Comments are closed.