ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی نگرانی میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام   کے تحت مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا

26

نصیر آباد نامہ نگار
ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی نگرانی میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام   کے تحت مکمل ہونے والی ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف منصوبوں کے معیار، رفتار اور افادیت کے حوالے سے بریفنگ حاصل کی۔ سب ڈویژنل افیسر روڈز نادر علی پہنور نے ڈپٹی کمشنر کو بلیک ٹاپ روڈ نیشنل ہائی وے تا جمعہ خان جتوئی روڈ تا سید احمد شاہ جو کہ 3،5 کلومیٹر پی ایس ڈی پی بلیک ٹاپ روڈ حاجی خان جتوئی تا قیدی شاخ جو کہ چار کلومیٹرطویل دیگر سڑکوں کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پی ایس ڈی پی بلڈنگز کے تحت مکمل ہونے والے تعمیراتی کاموں کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔ سب ڈویژنل آفیسر بلڈنگز عابد علی پہنور نے پی ایس ڈی پی پرائمری اسکول مہراب خان عمرانی، پی ایس ڈی پی رئیس عطا محمد ایڈیشنل رومز اسکولز، پی ایس ڈی پی میر فرید خان عمرانی پرائمری اسکول، پی ایس ڈی پی پرائمری اسکول گوٹھ بابو نصیر احمد عمرانی، پی ایس ڈی پی ایڈیشنل کلاس رومز مہر دل عمرانی اور پی ایس ڈی پی اضافی کلاس رومز گوٹھ واحد بخش کھوسہ کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پی ایس منظور احمد شیرازی بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد کیپٹن (ر) ذوالفقار علی کرار نے مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دیہی علاقوں میں بلیک ٹاپ سڑکوں کی تعمیر سے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آ رہی ہیں اور فارم ٹو مارکیٹ رسائی بہتر ہونے سے کاشتکاروں کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلڈنگز کے شعبے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ مکمل ہونے والے تمام اسکولوں کے منصوبے محکمہ تعلیم کے حوالے کر کے تدریسی سرگرمیوں کا آغاز جلد از جلد یقینی بنایا جائے تاکہ حکومت کے ترقیاتی اقدامات کے ثمرات عوام تک بروقت پہنچ سکیں۔

Comments are closed.