سندھ و بلوچستان کے سابق چیف سیکریٹری مرحوم کے بی رند کی نماز جنازہ مذہبی روایات کے مطابق مرحبہ ہال میں ادا کی گئی جہاں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا
سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ) سندھ و بلوچستان کے سابق چیف سیکریٹری مرحوم کے بی رند کی نماز جنازہ مذہبی روایات کے مطابق مرحبہ ہال میں ادا کی گئی جہاں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا- جہاں دعائے سلام کی جانب سے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے قرآن پاک کے 137 پارے پیش کیے گئے۔ نماز جنازہ میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد عبدالصمد نظامانی، درگاہ سخی جام کے سجادہ نشین فقیر نوید وسطرو، غلام شبیر زرداری، حاجی عظیم مغل، میاں عمران علی انڑ، احسان علی شاہ، علی شیر انڑ، اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر سید نور محمد شاہ جیلانی نے اجتماعی دعا کرائی، جس کے بعد خیرات کا اہتمام کیا گیا، جب کہ مرحوم کے ورثاء سے تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تعزیت کرنے والوں میں حلیم عادل شیخ، سول جج نثار چانڈیو، آفاق احمد، ایڈووکیٹ قادر شر، مخدوم فضل حسین، مخدوم محسن، سردار جام فیروز انڑ، حاجی منظور احمد راہو، جاوید احمد راہو، نذیر احمد راہو، عبدالجبار راہو، سبیر احمد مگسی، سید علی شاہ، عبدالجبار راہو، سید علی شاہ، حاجی عبدالغنی میمن، سردار مشتاق احمد راہو، فقیر عاشق حسین گورچانی، عاشق حسین زرداری، سید آصف شاہ جیلانی، الطاف حسین راہو، عباس احمد رند، علی شیر لاکھو، نور احمد لاکھو، سید محمد منیر شاہ، محسن زرداری، نور نواز زرداری، ، میر محمد کیریو۔ محمد صدیق منگیو، ولی محمد بھٹی راج کمار اوڈ رضا محمد سیال، زبیر قادری ملاح و دیگر موجود تھے۔ دوسری جانب تیجی کی رسم سے قبل مرحوم کے بی رند کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پھولوں کی چادر چڑھانے کے موقع پر گل محمد رند، علی اصغر رند، سکندر حیات رند، ایڈووکیٹ عمران اکبر رند، حسام رند، نبی بخش رند موجود تھے۔
Comments are closed.