ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا
دالبندین،14 جون – ڈپٹی کمشنر چاغی عطاء المنعم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف شعبوں کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع چاغی میں تعلیمی بہتری کے لیے جاری کوششوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلعی انتظامیہ چاغی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے متعدد بند اسکولز کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جہاں اب باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف اسکولوں میں رنگ و روغن اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ طلبہ کو ایک بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول میسر آ سکے۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے ان اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Comments are closed.