اسسٹنٹ کمشنراسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی کا ہمراہ ایکسین برقیات چکسواری خواجہ وقار حنیف،نائب مہتمم اسلام گڑھ راجہ یاسر بشیر اور سب انجینئر برقیات کاکڑہ احتشام الحق جنجوعہ آہیسکو گرڈ اسٹیشن اسلام گڑھ کا ہنگامی دورہ

16

میرپور (پی آئی ڈی)14 جون: اسسٹنٹ کمشنراسلام گڑھ یاسر آفتاب گردیزی کا ہمراہ ایکسین برقیات چکسواری خواجہ وقار حنیف،نائب مہتمم اسلام گڑھ راجہ یاسر بشیر اور سب انجینئر برقیات کاکڑہ احتشام الحق جنجوعہ آہیسکو گرڈ اسٹیشن اسلام گڑھ کا ہنگامی دورہ!، ایس ایس او گرڈ اسٹیشن اسلام گڑھ نے لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ کو بریفینگ دیتے ہوے کہا کہ آہسکو گرڈ اسٹیشن پر موجود پاور ٹرانسفارمر کی کیپسٹی 1040 ایمپیر ہے جبکہ اس وقت تمام فیڈر پر 1250 ایمپیر لوڈ چل رہا ہے پاور ٹرانسفامر اوو لوڈ ہونے کی وجہ سے ٹرپ کر جاتا ہے پاور ٹرانسفارمر اوور لوڈ ہونے پر لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے جس پر ایکسین برقیات خواجہ وقار حنیف نے واپڈا احکام سے رابطہ کرتے ہوے کم از کم لوڈشیڈنگ کرنے کی ریکوسٹ کی جس پر واپڈا احکام نے کہا کہ گرمی کی شدت اور صارفین کے بجلی کی کھپت میں اضافے پرتمام فیڈرز اوو لوڈ ہیں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے سے کم کر کے 6 گھنٹے کیے جانے کا اعادہ کیا گرڈ اسٹیشن اسلام گڑھ کے لیے ایک نئے پاور ٹرانسفارمر لگاے جانے کا پراسس جاری ہے جبسے ہی پراسس مکمل ہوتا ہے نیاپاور ٹرانسفامر ایڈ ہوتے ہی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو جاے گا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر اسلام گڑھ اور ایکسین برقیات چکسواری نے آہیسکو گرڈ اسٹیشن اسلام گڑھ پر سے چلنے والے بجلی فیڈرز کے شہریوں اسلام گڑھ بنگڑیلہ کراس کاکڑہ کسگمہ اور پونا سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا غیر ضروری استعمال ترک کرکے ضرورت کے مطابق بجلی استعمال کریں تاکہ لوڈشیڈنگ کم سے کم ہو۔

Comments are closed.