اہم خبریںبلوچستان

ہمیں دُنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے بروقت پیش کرنے کیلئے میڈیا کے تمام جدید الیکٹر ونک ذرائع کو استعمال میں لانا ہوگا

کوئٹہ 13دسمبر :۔ترجمان بلوچستان صوبائی حکومت لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ ہمیں دُنیا کے جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے اور اپنا نقطہ نظر دنیا کے سامنے بروقت پیش کرنے کیلئے میڈیا کے تمام جدید الیکٹر ونک ذرائع کو استعمال میں لانا ہوگا اس کیلئے ہمیں اس شعبے کے جدید وسائنسی امور کی تربیت لینے کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ کے دفتر کے دورے کے دوران آفیسر ان وعملے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر تعلقات عامہ شہزاد ہ فرحت احمد زئی بھی موجود تھے۔ ترجمان صوبائی حکومت نے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا میںآج سوشل میڈیا عروج پر ہے اس لیئے ہمیں اس میڈیا کے تمام امور پر دسترس حاصل کرتی ہے انہوں نے کہاکہ ڈی جی پی آر میں سوشل میڈیا سیل قائم کیا جارہا ہے جس کے قیام سے صوبائی حکومت کے شروع کئے گئے ترقیاتی عمل بہتر اور بر وقت کو ر یج سے حکومت اورعوام کے درمیان روابط میں مزید بچتگی آئے گی اور بعد میں حکومتی کارکردگی بہتر طور پر لوگوں کے سامنے آسکے گی انہوں نے محکمہ کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کی تر بیت کی کمی کو پورا کرنے کیلئے محکمے کے افسران وعملے کو تربیت فراہم کرنے کے پروگرام پر عملد رآمد کیا جارہا ہے انہوں نے محکمہ کے توسط سے پریس اور حکومت کے درمیان خو شگواراور تعلقات کو سراہا اورکہاکہ صوبائی حکومت صحا فیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے اور ان کی فلاح وبہبود کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ۔اس موقع پر افسران وعملے نے انہیں درپیش مسائل سے آگا ہ کیا جس میں میڈیا الاونس کی فراہمی کیلئے بات چیت کی گئی انہیں بتایا گیا کہ محکمہ صوبے بھر میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کی کو ریج کرتا ہے جبکہ ڈی جی پی آر آفس میںصوبائی حکومت کی پبلسٹی کیلئے جو بیس گھنٹے عملہ فرائض سرانجام دے رہا ہے لیکن ماہا نہ پیکچز انتہائی کم ہیںلہذا صوبائی حکومت محکمہ کیلئے چالیس فی صد میڈیا الاونس کی فراہمی کا اعلان کرے ترجمان صوبائی حکومت نے اس مسائل کیلئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بات چیت کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button