ڈنمارک کا غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کیلئے 8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان
ڈنمارک نے غزہ اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے8.9 ملین ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔
ڈنمارک کی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ میں سیلاب سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیےانروا کو 3 ملین ڈالر امداد فراہم کی جائےگی، مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے لیے یو این انسانی امدادی فنڈ او سی ایچ اے کے لیے 5.9 ملین ڈالر امداد دی جائےگی۔
ڈنمارک کی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ شدید موسم سرما فلسطینی بحران کو مزید سنگین کررہا ہے، موسم سرما میں متاثرہ فلسطینیوں تک ضروری انسانی امداد پہنچانا یقینی بنایاہوگا۔
