امیتابھ کے بنگلے کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ، ممبئی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
بالی وڈ بگ بی امیتابھ بچن کے بنگلے ’ جلسہ ‘ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکی موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس سمیت بھارتی سکیورٹی ایجنسیز کی دوڑیں لگ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں امیتابھ بچن کے جوہو میں واقع بنگلے ‘جلسہ ‘ سمیت میئر کے دفتر اور شترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو بم سے اڑانے کی نئی دھمکیاں موصول ہوئیں جس کے فوری بعد ممبئی پولیس کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسکواڈز سمیت سکیورٹی ٹیموں نے دھمکی آمیز ای میل میں دیے گئے مقامات کی تلاشی لی تاہم وہاں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔
ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کے بعد امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے اور دلجیت کاکنسرٹ خراب کرنیکی دھمکیاں
بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ دھمکی بھی گزشتہ دنوں موصول ہونے والی دھمکی آمیز ای میل کی ہی ایک کڑی ہے جس کے پیش نظر سکیورٹی ایجنسی مسلسل چوکنا ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ممبئی میئر کے دفتر کو موصول دھمکی آمیز ای میل میں امیتابھ بچن کے بنگلے پر حملے سمیت دلجیت دوسانجھ کے کانسرٹ کی سکیورٹی خراب کرنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔
ان مسلسل دھمکیوں کے پیش نظر امیتابھ بچن نے حال ہی میں بلڈ پروف شیشے کی حفاظتی حصار میں رہتے ہوئے مداحوں سے ملاقات کی تھی۔
