ہاکی کی بحالی کیلئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی: رانا ثنا اللہ
رانا ثنا اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ان کی وزارت کے ماتحت آتا ہے، ہم نے اپنی نوجوانی میں ہاکی کا عروج دیکھا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے ہاکی کا کوئی بڑا ایونٹ نہیں دیکھا، اب پاکستان ہاکی کے حوالے سے مایوس کن کارکردگی کی خبریں ہی آتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہاکی کی بحالی کی ہدایت کی ہے، اس لیے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس مقصد کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے، ہاکی فیڈریشن بحالی کے لیے پروگرام تشکیل دے گی، حکومت اسے مکمل سپورٹ کرے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج ہونے والا معاہدہ بھی ہاکی کی بحالی کے لیے خوش آئند اقدام ہے۔
