معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ اور سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک سے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی (GBNS) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی

25

گلگت- معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ اور سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک سے گلگت بلتستان نیوز پیپرز سوسائٹی (GBNS) کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں محکمہ اطلاعات کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد سلیم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر جوہر، جی بی این ایس کے سرپرست اعلیٰ ندیم احمد خان،جنرل سکریٹری منظور حسین،انفارمیشن سکریٹری امتیاز گلاب بگورو اور ایڈیٹر روزنامہ وطین امجد حسین برچہ،بیورو چیف روزنامہ کنٹری نیوز شریک تھے۔ملاقات کے دوران گلگت بلتستان میں مقامی میڈیا کی بہتری سے متعلق امور زیر بحث آئے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد اور ذمہ دار صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ مقامی اخبارات کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں گے۔سیکریٹری اطلاعات دلدار احمد ملک نے کہا کہ محکمہ اطلاعات مقامی میڈیا کو درپیش چیلنجز سے آگاہ ہے اور پالیسی سطح پر اصلاحات لانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کی بقا اور ترقی کے لیے شفاف نظام متعارف کرانے پر غور کیا جا رہا ہے، جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کو اہمیت دی جائے گی۔وفد نے حکومت کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کو سراہا اور مقامی میڈیا کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔

Comments are closed.