ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر صدارت محرم الحرام کا پُرآمن انعقاد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

18

ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی کی زیر صدارت محرم الحرام کا پُرآمن انعقاد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا

اجلاس میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وزیر نیک عالم ، اسسٹنٹ کمشنر استور ڈاکٹر وجاہت سلیم، اسسٹنٹ کمشنر شونٹر تنویر احم، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر نواب خان، ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر محرم الحرام کے دوران سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ پولیس نے سکیورٹی پلان اور دیگر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استور ڈاکٹر نواب خان اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر شباب نے بھی طبی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر استور محمد اویس عباسی نے کہا کہ محرم الحرام کے ایام میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے اپنے ذمے امور کو بروقت انجام دیں تاکہ محرم الحرام کا مہینہ پُرسکون انداز میں گزر سکے۔

Comments are closed.