ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے
سکرنڈ (رپورٹ: راج کمار اوڏ) — ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سنے۔ مختلف سائلین، جو شہروں اور دیہی علاقوں سے آئے تھے، اُن کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ حدود کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو فوری ہدایات جاری کیں، اور عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے، اور امن و امان قائم رکھنا بھی پولیس کا فرض ہے، جسے پولیس بخوبی نبھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی پولیس تک رسائی اور ان کے مسائل سننے و حل کرنے کا عمل آسان بنایا گیا ہے۔ کوئی بھی فرد تھانے جانے یا پولیس سے رابطہ کرنے میں خوف محسوس نہ کرے، کیونکہ ہم ان کے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں۔
Comments are closed.