سکرنڈ کے نواحی گاؤں پنہل خان چانڈیو میں دو ہفتے قبل ایک گدھا فصلوں میں چرنے کے لیے آنے والے گدھے کو مقامی کسانوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا

30

سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) سکرنڈ کے نواحی گاؤں پنہل خان چانڈیو میں دو ہفتے قبل ایک گدھا فصلوں میں چرنے کے لیے آنے والے گدھے کو مقامی کسانوں نے کلہاڑیوں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی شہید بینظیر آباد شبیر احمد سیٹھار نے نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا، جن کی شناخت ناصر احمد خاصخیلی اور نذیر احمد خاصخیلی کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے یہ بھی اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے گدھے کو مارنے کے بعد گڑھا کھود کر بھرا تھا۔ ان کے اعتراف کے بعد ان کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 201/429 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Comments are closed.